دمشق،24ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سوشل میڈیا پر جمعے کے روز ایک وڈیو گردش میں رہی جس میں شام کے شہر حلب میں امدادی کارکنوں کو ایک منہدم عمارت کے ملبے کے نیچے سے شیر خوار بچی کو نکالتے دکھایا گیا ہے۔وڈیو کلپ میں کئی افراد جگہ کو کھود کر مٹی میں دبی بچی کے سر کے اطراف سے ملبے کو ہٹا رہے ہیں۔ بچی کے نکالے جاتے ہی ایک شخص فوری طور پر اس کو کندھے سے لگا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے عمارت سیباہر نکل گیا۔بچی کے انجام کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا۔اس نوعیت وڈیوز ایسے وقت میں سامنے آر ہی ہیں جب کہ حلب شہر کو شامی حکومت اور روس کے طیارے شدید بم باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔